English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے آؤٹ

القمر

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ستائیسویں میچ میں سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ کا میزبان آسٹریلیا بھی حیران کن طور پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اہم میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔اننگ میں پتھم نسانکا نے جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 بالز پر 67 رنز بنائے، تاہم ان کے سوا کوئی دوسرا کھلاڑی اچھی بلے بازی نہیں کر سکا۔ پہلی اننگز میں انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے شان دار کھیل کا مظاہرہ یرتے ہوئے 75 رنز کا ابہترین آغاز ٹیم کو فراہم کیا۔ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر کو کچھ مشکلات پیش آئیں،ت اہم بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت انگلینڈ سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں فتح یاب ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا اور لاہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی میزبان آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی کے چانسز ختم ہو گئے۔ پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈاور آسٹریلیا 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے