English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی نجی سوسائٹی میں کار گہرائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

القمر

کراچی:سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاسنگ سوسائٹی میں کار گہرائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کسی کام کی وجہ سے کئی فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی اور اس میں پانی بھرا ہوا تھا کہ اس دوران

وہاں سے گزرنے والی کار اس میں جاگری۔ حادثے میں کار میں سوار 45 سالہ احمر شریف، اہلیہ 40 سالہ صائمہ احمر، بیٹا 14 سالہ عبداللہ شریف،  48سالہ فہمیدہ نعیم اور 14 سالہ حماد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے فورا بعد کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ملیر ہالٹ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے