ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، محمد حارث

ایڈیلیڈ :قومی کرکٹرمحمد حارث  نے کہاہے کہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے بعدمیڈیا کی ٹیمیں گھر جارہی ہیں۔

محمد حارث نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے بعد دوستوں اور اہل خانہ کے بھی بہت فون آرہے ہیں اور میڈیا کی ٹیمیں گھر جا رہی ہیں جس سے خوشی محسوس ہوتی ہے، سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

قومی کھلاڑی نے آخری میچز میں ہونے والی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آخری دو میچز بہت قریب جاکر جیتے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے،کوشش ہوگی جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں سامنے، جو ٹیم بھی ہو اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔محمد حارث کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ملتی ہے جب آپ پرفارم بھی کررہے ہوں اور ٹیم کو کامیابی بھی ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں