ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ ہم چند دن میں لے لیں گے، خواجہ اظہار کا دعویٰ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پرامن بلدیاتی انتخابات ہوں،کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی،کراچی کے عوام اس طرح کے پروپیگنڈے سے دور رہیں، بہت قربانی کے بعد شہر میں امن آیا ہے، سندھ حکومت امن وامان خراب کرنےکی اجازت نہ دے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پربات ہوئی، جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے، کراچی کےایڈمنسٹریٹرکا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ انتخابات ہوں اور منتخب لوگ خدمت کریں، بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے،کشمور سے کراچی تک ایک ہی اختیارات پر اتفاق ہوا ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاق کے پاس نفری کی کمی ہے، بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرنے والےکیا ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس میں ہر دوسری گلی میں خون خرابہ ہو، ہم چاہتے ہیں پرامن انتخابات ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں