English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیجنڈ پاکستانی اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

القمر

دبئی:پاکستان کے سابق سپن بالر اور لیجنڈعبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا،

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر اسپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔

عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز شیونارائن چندرپال اور انگلینڈ کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ بھی ہال آف فیم میں شامل کی گئی ہیں۔

سابق جادوگر سپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے