English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پرحملہ مافیاکی آخری سازش نہیں،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔یہ چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اوریہ الیکشن کی مدت بڑھائیں۔وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے۔پہلے حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی،اب لوگ ان کے چہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوردروازے سے چوروں کوچوری سے مسلط کیاگیاہے۔مولانا فضل الرحمان نے جوناشائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اورمولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے،خوشی ہے وہ ہندوستانی فلم سٹاروں سے بھی آشنانکلے۔عمران خان پرحملہ مافیاکی آخری سازش نہیں۔اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے