English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے کو اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے، اعظم سواتی کی درخواست

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے گھر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ضبط کیا گیا سامان واپس حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے 13 اکتوبر کی رات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انیں ضمانت پر گرفتار کیا تھا۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں 2 متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جن میں ایف آئی اے اور تفتیشی آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں سرچ اور گرفتاری وارنٹ کی نقول اور سامان واپس کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات ان کے گھرپرچھاپہ مارا گیا، اس موقع پر ایف آئی اے اہلکار بھی ساتھ تھے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ان کے موبائل فون، پاسپورٹ،ڈی وی ڈی اور سی ڈی پلیئر کے علاوہ ان کی پوتیوں، دیگراہل خانہ اور گھریلو ملازمین کے زیراستعمال کمپیوٹر، یو ایس بی، موبائل کارڈز، موبائل فونز اور پاسپورٹس سمیت کل 35 اشیا قبضہ میں لیں۔

 عدالت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں تمام اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے