English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چور دروازے سے چوروں کو چوری سے مسلط کیا گیا ہے، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا  ہے کہ اسلام آباد سب کا ہے، ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ یہ چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اور یہ الیکشن کی مدت بڑھائیں۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے چوروں کو چوری سے مسلط کیا گیا ہے۔ وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے۔پہلے انہیں حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی، اب لوگ ان کیچہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو غیر شائستہ زبان استعمال کی اس سے وہ عالم دین کم اور مولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے۔ خوشی ہے کہ وہ بھارتی فلم سٹاروں سے بھی آشنا نکلے۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ مافیاکی آخری سازش نہیں۔اسلام آباد سب کا ہے، ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے