English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی جمہوریت خطرے میں ہے، عوام کی مدد سے بچائیں گے، جوبائیڈن

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے‘عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچائیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ریاست میری لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور یہ وقت جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچانے میں کامیاب ہوں گے۔

جو بائیڈن  کا کہنا تھا کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ وسط مدتی الیکشن میں 36 ریاستوں کے گورنرز بھی منتخب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 نومبر کو ’بڑا اعلان‘ کرنے کا بیان جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے