ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153 کا ٹارگٹ دےدیا،پاکستانی بیٹنگ جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن نے 46 جبکہ ڈیرل مچل 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستانی اسکواڈز میں شامل کھلاڑی

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

نیوزیلینڈ اسکواڈز میں شامل کھلاڑی

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے میچ میں 8 سے 24 فیصد بارش کے امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں