English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلیں، محمد رضوان

القمر

سڈنی:ٹی20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ فائنل کھیلیں

کرکرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ایشیز سے زیادہ دیکھا جاتا ہے پوری دنیا ایسا فائنل دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کپتان بابراعظم کے ہمراہ مشورہ کیا تھا کہ پاور پلے میں کھل کر کھیلنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پچ میں بال نیچے رہ رہا تھا، ارادہ کرکے آئے تھے کہ سامنے کی طرف شارٹس ماریں گے،شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر رضوان نے کہا کہ انجری سے واپس آکر 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کروانا کسی بالر کیلئے آسان نہیں ہوتا، وہ ردھم میں آنے کی کوشش کررہا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بال زیادہ سوئنگ ہورہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کھیلنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں، ہمارا آغاز برا نہیں تھا لیکن کوہلی نے میچ کو بہت اچھا فنش کیا وہ ہمارا جیتا ہوا میچ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے