ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی پنجاب  نے عمرہ ادائیگی کیلئے رخصت مانگ لی

لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کی چھٹی کی درخواست دے دی اور کہا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی۔ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے درخواست دی ہے۔

محکمہ سروسز نے آئی جی پنجاب کی چھٹی کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی ہے۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار  پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے خط لکھ چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں