English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیمی فائنل میں ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتیوں نے ٹوئٹر پر طوفان برپا کردیا

القمر

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

ارحم رضا نامی صارف نے گراؤنڈ میں تماشائیوں کو شور مچانے کے لیے پانڈیا کے تالیاں بجانے پر تنقید کی اور کہا کہ جتنی زور سے ہاردک تالیاں بجارہا ہے اتنی زور سے بٹلر باؤنڈری مار رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے