English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کیلیے ایف اے پی کی مد میں 5.13 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

القمر

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک کو 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کےلئے کمی ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

 کے الیکٹرک نے 4 روپے62پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 25اکتوبر 2022ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4روپے 89پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج ہوا تھا،ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کےلئے ہو گا،لائف لائن صارفین اور 300یونٹس تک گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے