ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے مکمل انخلا تک یوکرین میں جنگ ختم نہیں ہوگی، بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی فوج کے یوکرین سے مکمل انخلا تک جنگ بند نہیں ہوگی۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں شمالی افریقہ اور ایشیا کے دوروں سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری اورچینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات 14نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20اجلاس کے دوران ہوگی اور امید ہے کہ یہ مفید ثابت ہوگی۔

وائٹ ہاﺅس کے مطابق ملاقات میں دونوں صدور دو طرفہ رابطے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا چین مسابقت اور مل کر کام کرنے کے مواقعوں پر بھی بات ہوگی اور دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور بین الاقوامی چیلنجز بھی گفتگو میں شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں