English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل راﺅنڈر فہیم اشرف قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پُرامید

القمر

لاہور: آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی کوشش یہی ہے کہ وہ قومی ٹیم میں کم بیک کریں اور امید کر رہے ہیں کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اچھی جارہی ہے، میں مجموعی طور پر تین سنچریز بھی اسکور کر چکا ہوں، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں، اب میں چونکہ قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں تو اب ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہے کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فٹنس اور اسکلز بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

فہیم اشرف نے تسلیم کیا کہ جب ٹیم سے باہر ہوں تو کم بیک کرنے میں مشکل ہوتی ہے، کم بیک کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن جب آپ دل سے محنت کر رہے ہوں نیت صاف ہو تو پھر آسانی بھی پیدا ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک سیزن مکمل کھیلا ہو اور ٹیم بھی اچھا کر رہی ہو تو آئندہ آپ کو فائدہ ہوتا ہے، فٹنس بہتر ہو جاتی ہے اور خود پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ہفتوں میں پانچ ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلے جائے گے، انگلینڈ کی ٹیم حال ہی میں پاکستان آئی اب ٹیسٹ کے لیے آ رہی ہے اسی طرح نیوزی لینڈ نے بھی آنا ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اہم ہیں، میں امید کر رہا ہوں کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بناﺅں اور اس کے لیے میری اس وقت کوشش یہ ہی ہے کہ میں پاکستان ٹیم کا دوبارہ حصہ بنوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے