English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کی تعیناتی  آئین کے مطابق ہوگی، نواز شہباز ملاقات میں مشاورت

القمر

لندن: وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں مشاورت کی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور مشاورت کی گئی کہ میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ پاکستان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے