ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب 2023میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے تقریبات کی میزبانی کرے گا

 ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے فور’مینا ‘کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہفتے بھر پر پھیلی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔موسمیاتی تبدیلوں کے تناظر میں تقریبات کا یہ ہفتہ اگلے 2023میں منایا جائے گا۔

 اس امر کا اعلان سعودیہ کے توانائی کے وزیر شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے اقوام متحدہ کے ادارے ‘ایف سی سی سی’سے بات کرتے ہوئی بتائی ہے۔ وہ مصر کے ساحلی شہرشرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سعودیہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے علاقائی سطح پر ایک مرکز بھی قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں