واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ نے انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے ، وہی ان مذاکرات کے وقت اور مواد کا تعین کرے گا۔
کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں بلنکن نے یوکرینی ہم منصب ولیبا سے ملاقات کی ۔ دونوں نے 19 نومبر کو ختم ہونے سے پہلے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے کولیبا کو یوکرین کی مدد کرنے کے لیے واشنگٹن کے “غیر متزلزل” عزم کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ اہم بنیادی ڈھانچے پر مسلسل روسی حملوں کے اثرات کو بھی کم کیا جائے گا۔
اس سے قبل روسی خبر ایجنسی سپوتنک نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اپنی زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق اقوام متحدہ کے ساتھ طے شدہ یادداشت پر عمل درآمد سے مطمئن نہیں ہے۔واضح رہے اقوام متحدہ نے روس سے امید ظاہر کی تھی کہ خوراک اور کھاد کی بین الاقوامی منڈیوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے برآمد جاری رہے گی۔
