English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ٹیم میں سب سے بہتر بولنگ اٹیک ہے ،سہواگ

القمر

نئی دہلی:بھارت کے سابق بلے باز ویندر سہواگ نے پاکستان ٹیم میں آنے والی مثبت تبدیلیوں میں سے سب سے بہتر تبدیلی بولنگ اٹیک کو قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آنے والے سے بہتر تبدیلیوں میں بولنگ کا شعبہ بہترین ہوا ہے.

سہواگ نے کہا کہ پاکستانی بولنگ مضبوط ہوئی ہے البتہ مڈل آرڈر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، بیٹنگ لائن اپ میں ایسے پلیئرز ہونے چاہیے جن کا اسٹرائیک ریٹ اچھا ہو،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ ایشیائی کنڈیشنز میں 140 تو ہو سکتا ہے لیکن ضرورت اس بات ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جیسی کنڈیشنز میں اسٹرائیک ریٹ بہتر ہو۔

سہواگ نے کہا کہ ایشیائی اور آسٹریلوی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے آسٹریلیا میں بول تیز آنے کے ساتھ ساتھ سیم ہوتا ہے جس سے ابتدائی بلے بازوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ نوجوان بلے باز محمد حارث کی انٹری متاثرکن تھی انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی اس سے پاکستانی بیٹنگ کا مومنٹم بنا، ان کی جنوبی افریقا کے خلاف اننگز زبردست تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے