English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  چین میں اکتوبر کے دوران پاور بیٹری کی پیداوار میں 98.1 فیصد اضافہ

القمر

بیجنگ:ملک میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی کے سبب اکتوبر میں پاور بیٹریز کی نصب شدہ گنجائش میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ نئی توانائی گاڑیوں کی نصب شدہ پاور بیٹریز کی گنجائش 30.5 گیگاواٹ آور ہوگئی جو گزشتہ برس کی نسبت 98.1 فیصد زائد ہے۔

نئی توانائی گاڑیوں میں 10.8 گیگا واٹ آور کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریز نصب کی گئیں جو ایک برس قبل کی نسبت 35.4 فیصد زائد ہے اور یہ مجموعی ماہانہ تعداد کے 55.2 فیصد کے مساوی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر میں چین کی نئی توانائی گاڑی مارکیٹ میں قابل ذکر توسیع ہوئی۔

گزشتہ ماہ نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار 7 لاکھ 62 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 87.6 فیصد زائد ہے جبکہ اس کی فروخت ایک برس قبل کی نسبت 81.7 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 14 ہزار یونٹس ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے