English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار

القمر

دبئی:  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برس میں پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ملک بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، جلد روس سے تیل کی خریداری ممکن ہوجائے گی، امریکا سے کہا دیا کہ وہ بھارت کی روسی تیل کی خریداری کے بعد ہمیں روس سے تیل خریدنے سے نہیں روک سکتا۔

دبئی میں  مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب  کے بعد ایک میڈیا انٹرویو میں سینیٹر اسحاق ڈارکاکہنا تھا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے