ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کے استنبول فضائی آپریشن کا آج سے آغاز

 اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔

پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

استنبول کے لیے پہلی پرواز منگل کو صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو الوداع کیا، جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول روانہ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں