English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کو بچانے کے لئے پلان بی پر غور شروع

القمر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ممکنہ متاثر ہونے والی پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کو بچانے کے لیے پلان بی پر غور شروع کردیا جس کے تحت سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کے لیے دوسرے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی کے اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں میں شیڈول تھا تاہم اب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے راولپنڈی کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے