کراچی: شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر قائد میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا آغاز ہوگیا ہے اور صبح سویرے گھروں سے اپنے اپنے کاموں کو نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کا گھر سے باہر ٹھنڈی ہواوں نے استقبال کیا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے موسم کچھ سرد ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
تاہم دن میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا اور صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔
