English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی 20اجلاس میں جوبائیڈن سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچ گئے

القمر

بالی:امریکی صدر جوبائیڈن انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچ گئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 سمٹ کے سلسلے میں بالی میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔ 

اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے فورا ہی امریکی صدر کو تھام کر سہارا دیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور بالی میں مینگروو کے جنگل کا دورہ کر رہے تھے جب جوبائیڈن سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ایک سیڑھی پر لڑکھڑائے۔ 

اس دوران وہاں موجود ایک شخص بھی امریکی صدر کو تھامنے کے لیے فورا الرٹ ہوتا ہے تاہم انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے ایسا کرنے پر وہ رک جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے