ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پھر الیکشن لڑنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارنشانے پر صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند نہیں، جوبائیڈن ہوں گے، قوم کو بتایا جائے گا کہ بائیڈن کمزوراور ایسے بڈھے ہیں جنہوں نے ملک کو کھائی میں پھینک دیا ہے، صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ امیدوار بنے تو بائیڈن کا دوبارہ صدربننا یقینی ہوجائے گا، ٹرمپ کے توثیق کردہ سینیٹ، ایوان اورگورنرکے تقریبا تمام امیدوارہی مڈٹرم الیکشنز میں ناکام ہوئے ہیں،علاوہ ازیں ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں مسلم کمیونٹی کی تلخ یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں