English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا واشنگٹن کو دھمکی کے بعد میزائل کا تجربہ

القمر

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔

 شمالی کوریا نے کہاہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے