ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی شرح میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مسلسل پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0.62فیصد بڑھ گئی۔

 سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد رہی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 13اشیا کے نرخوں میں کمی آئی، گزشتہ ہفتے چکن، پیاز، انڈے، آلو، سرخ مرچ، چائے، نمک اور لکڑی مہنگی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، گھی، دال ماش، دال مونگ اور کوکنگ آئل سستا ہوا جبکہ لہسن اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں