English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق، سلیمانیہ میں گیس لیکیج سے دھماکے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی

القمر

عراق کے شہر سلیمانیہ کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

سلیمانیہ کے گورنر  حیول ابو بکر نے اس موضوع پر ایک بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دھماکے سے اموات کی تعداد 11 اور زخمیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ زخمیوں میں  سے  8 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے تو  4 افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں  زیر علاج ہیں۔

دھماکے کی وجہ سے   شہر میں ایک روز ہ سوگ  منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ دھماکہ  سلیمانیہ کے ایک محلے میں کل شام  گیس کی لیکیج کے باعث  رونما ہو اتھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے