English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی، عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

القمر

غزہ کے شمالی مہاجر کیمپ ‘جبالیہ ‘ کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں  21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ  کی فلسطین وزارت داخلہ نے جاری کردہ بیان میں جبالیہ کی ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق متاثرہ عمارت سے عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ بیان میں زخمیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

شہری دفاع کی ٹیموں  نے آگ پر اور آگ کے پھیلاو  پر قابو پا لیا ہے ۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق آگ، عمارت کے اندر ذخیرہ کئے گئے، پیٹرول کی وجہ سے لگی ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے آگ کے سانحے کے بعد جمعہ کے دن ملک میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف ترکیہ نے سانحہ جبالیہ مہاجر کیمپ  میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں 17 نومبر کی رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ ہم متوّفین  کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم، سوگوار کنبوں، فلسطینی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کے متمنی ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے