لاہور:دنیا بھر میں مقبول بھارت کے سابق کپتان اور دلکش بلے باز ویرات کوہلی کی 16 سال قبل کی دورہ پاکستان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے دیکھ کر مداح حیران ہیں،
ویرات کوہلی کی مذکورہ ویڈیو بھارتی صحافی اویناش آریان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں کوہلی کو پاکستان میں شاپنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،
Virat Kohli shopping in Pakistan in 2006, v rare video. Look at him, he has really transformed ♥️
He played matches in Lahore, Peshawar, Sheikhupura and Peshawar. Chawla, Jadeja and Pujara were also part of the team. Peace prevails 🕊️
🎥 credits: Haris Haroon @AvinashArya09 pic.twitter.com/nwuulmP7Rt
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 16, 2022
یہ ویڈیو در اصل 2006کی ہے جب بھارت کی انڈر 19ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور آئی تھی، اس وقت انڈر 19 ٹیم کے کپتان پیوش چاولہ تھے،
ویڈیو میں کوہلی سمیت پیوش، روبن اتھاپا، پجارا، رویندرا جڈیجااور ایشانت شرما کو بھی شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،
بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے علاوہ 4 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ دونوں سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو فتح نصیب ہوئی تھی۔
