English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران کے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ الزام کس پر لگانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے۔

 خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے