English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت، تیز رفتار ٹرک مندر میں گھس گیا، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

پٹنہ: بھارت کی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک مندر کے اجتماع میں گھسنے سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع ویشالی میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 2- 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے