ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق پر جماعت اسلامی کے گرینڈ جرگہ کی تیاریاں مکمل

Malakand

پشاور: جماعت اسلامی کل منگل کوملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد کررہی ہے۔جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

گرینڈ جرگہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، صوبائی امیر پروفیسر محمد ابرہیم خان، عنایت اللہ خان اور تحریکِ تحفظِ حقوقِ ملاکنڈ ڈویژن میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، بلدیاتی اور کاروباری حلقوں کے نمائندے شرکت اور خطاب کریں گے۔

المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان کے مطابق حقوقِ ملاکنڈ ڈویژن گرینڈ جرگہ بٹخیلہ کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہورہا ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

گرینڈ جرگہ میں شمولیت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، کاروباری حلقوں اور بلدیاتی نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے۔  گرینڈ جرگہ میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس سسٹم کے نفاذ سمیت دیگر مسائل پر گفتگو ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں