ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے،دھرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی

protest

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے کے لیے عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔  اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہوسکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کنٹینرز لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں ہے، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے، ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں