English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد

لاہور: ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ 

درخواست گزار کے وکیل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 26 نومبر کے احتجاج کے لئے 50 ہزار آنسو گیس کے شیل متعلقہ فورس کو فراہم کردیئے ہیں جس سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت زیریلی گیس پر مشتمل ٹیر شیل احتجاج کے دوران استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے