English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ، یہ ایگزیکٹو فیصلہ ہے ، وفاقی حکومت کے پاس آرمی ایکٹ کے تحت اختیار ہے ، صدر ممللکت کے پاس ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے ، ایڈوائس سیکرٹ نہیں بلکہ ارپن کمیونیکیشن ہے ، صدرمملکت فوری طور پر عمل بھی کرسکتے ہیںِ یا تاخیر سے کرسکتے ہیںِ لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ، عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفر سے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد صدر نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے