English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی جی پنجاب کا لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ سیریز کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ

القمر

لاہور: قائم مقام آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں راولپنڈی میں مارچ اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور سکیورٹی دینےکا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکا اور کھلاڑیوں سمیت تمام غیر ملکی مہمانوں کو سکیورٹی دی جائے گی جبکہ راولپنڈی میں لانگ مارچ اور کرکٹ میچ کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سوئپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے اور کسی شاہراہ کو غیر ضروری طور پر بند نہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے