English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

القمر

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس ڈیزل کے 15 دن کے اسٹاکس موجود ہیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے، ڈیزل کی درآمدات بھی آ رہی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ پی ایس او ڈیزل درآمد کے لیے ٹینڈر بھی کھول چکا ہے، دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول ڈویژن نے خبردار کیا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو ملک میں ڈیزل کے ذخائر دسمبر کے آخر تک ختم ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے