English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ ٹیسٹ،سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات

القمر

راولپنڈی:پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے 3000افسران واہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں،سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ٹیمز اور میچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے