ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش کھلاڑیوں کا سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور:انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائیگا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے جب کہ بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں جب کہ کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں اور وہ کافی مشین ہمراہ لائے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، چیف سکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کریگا،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں