English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان کی ایک کال پر پرویز الہی اسمبلی توڑ دینگے،فیاض الحسن چوہان 

القمر

 لاہور: فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر کہا کہ عمران خان نے جس دن پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہا وہ ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ایک یار باش، لجپال شخص اور ایک وضع دار شخص ہیں جو تعلق نبھانا جانتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بے تکا اور بے ڈھنگا سیاستدان شرجیل میمن کہتا ہے کہ پرویز الہی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، شرجیل میمن سن لے “بندر کیا جانے ادرک کا سواد”، تمھاری سوچ بھی تمھارے کرپٹ لیڈر زرادی جیسی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی اپنی کوئی سیاسی وقعت نہیں، وہ پرویز الہی پر انگلی اٹھاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے