English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ: ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

القمر

کراچی: سندھ میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کےبعد اس پیش رفت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر محکمہ فنانس سندھ نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 4 ہزار 309 روپے کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہاؤس آفیسرز کی تنخواہ 45 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے