ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا تش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتشاں فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے پر قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیا۔
River of lava moving at an incredible speed in Puna, Hawaii#volcano #hawaii #eruption #MaunaLoa #bigisland
— ▓ MIИИΞДPФLIS 2074⠐❌ (@Minneapolis420) November 28, 2022
حکام کا کہنا ہے کہ لاوا کا بہائوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہے اور آبادیوں فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کردیا گیا جس میں آبادیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی۔
فی الحال انخلا کے لئے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ یہ آتش فشاں سطح سمندر سے 13679 فٹ بلند ہے اور 2000 مربع میل سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا 1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ اور 1984 میں آخری بار پھٹنے سے جزیرے کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو کے پانچ میل کے اندر لاوا بہاؤ تھا۔
