English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس موبائل کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق،مقدمہ درج

القمر

اسلام آباد:سرینگر ہائی وے پر پولیس موبائل وین کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعہ میں پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون بیٹی کے ہمراہ سیکٹر جی نائن کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ پولیس موبائل وین کی زد میں آ کر دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثریا بی بی جب کہ بیٹی کی عالیہ کے نام سے کی گئی ہے۔

 ماں بیٹی افغان شہری اور اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں رہائش پذیر تھیں۔ حادثے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ آئن نائن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، جب کہ پولیس موبائل وین کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے