ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 برطانیہ، بجلی کی بچت کیلئے صارفین کیلئے خصوصی اسکیم موخر کر دی گئی

 لندن :برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آئوٹ سے بچنے کی اسکیم کا تجربہ کچھ وقت کے لیے موخر کردیا،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کے لیے  شام کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو  انعامی رقم دی جائے گی،اس حوالے سے صارفین کو ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنا تھا جس کے تحت وہ اسکیم کا حصہ بن جاتے تاہم اس اسکیم کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائن اپ کرنے والے صارفین کو کچھ مخصوص اوقات میں الیکٹرک اوون، ڈِش واشر اور بجلی زیادہ استعمال کرنے والی اشیا نا چلانے پر رقم ادا کی جائے گی، اس سے قبل کہا گیا تھا کہ  موسم سرما میں شام کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے پر یہ بلیک آوٹ سے بچنے کے لیے گرڈ اسٹیشن کی پہلی دفاعی لائن ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں