English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی مستقل تعیناتی

القمر

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں تین ججز کی مستقل تعیناتی حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور خاتون جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے بطورمستقل جج ہائیکورٹ کا حلف لیا۔

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی مستقل تعیناتی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ کے ججز ، وکلاءاور صحافیوں نے شرکت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تینوں ججز سے حلف لیا،تقریب میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ، جسٹس ارباب محمد طاہر اور خاتون جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی بطور مستقل جج ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے