English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ:کینیڈا کو مراکش کے ہاتھوں 1-2 سے شکست

القمر

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔مراکش کی جانب سے چوتھے منٹ میں حاکم زائیک نے ٹیم کو برتری دلائی جس کو یوسف النصیری نے 23 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

مراکش کے نائف ایگوئرڈ نے 40 ویں منٹ میں اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر کینیڈا کا کھاتہ کھلوایا۔ پوائٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مراکش نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے