ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔

عمران خان کے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں کسی فرد کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا سب سے بڑا جرم ہے، اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہیں سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا۔ افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں